کراچی میں خون کی ہولی،پولیس شرمیلا کی منگنی کی سیکورٹی پر ماو ر رہی
کراچی:پاکستان کےمعاشی حب کراچی کےعلاقےعباس ٹاؤن میں ہلاکت خیزدھماکوں کے بعد 2 گھنٹوں تک پولیس اور انتظامیہ کے موقع پر نہ پہنچنےکی وجہ وزیراعلیٰ سندھ کی مشیر اور پیپلزپارٹی کی رہنماء شرمیلا فاروقی کی منگنی کی تقریب بتائی جارہی ہے۔
پاکستان کےمقامی میڈیاکےمطابق دھماکوں کے وقت اور اس کے بعد 2گھنٹوں تک پولیس اور انتظامیہ کراچی کےعلاقہ کلفٹن میں واقع موہٹہ پیلس میں منعقدہ شرمیلا فاروقی کی منگنی کی تقریب میں سیکورٹی پر مامور تھی۔
وی وی آئی پی منگنی کی تقریب میں وزیراعظم سمیت تمام اہم حکومتی شخصیات شریک تھیں۔
منگنی کی تقریب میں جہاں ایک طرف خوشیاں منائی جارہی تھیں،حکمراں طبقہ دعوت کےمزےاڑاتارہا، پولیس اور ایف سی کے اہلکار ان کی حفاظت پر مامور تھے تو دوسری جانب عباس ٹاؤن کے رہائشیوں کے ساتھ خون کی ہولی کھیلی جارہی تھی لیکن اس کے باوجود اپنی خوشیوں میں مگن حکومتی شخصیات اور سیکورٹی پر مامور اہلکاروں کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔
معلوم رہےکہ پیپلزپارٹی کی رہنماء شرمیلا فاروقی کی منگنی پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے سیکرٹری ہشام ریاض شیخ کے ساتھ ہورہی ہے
styleinstep Facebook comments for blogger
brought to you by
styleinstep.com.com , Get Yours?