کرونا کے آنے کے باوجود کچھ لوگوں نے زندگی کو ایک نئی ڈگر پر لانے کا فیصلہ کر ہی لیا۔۔۔شادی کی خبروں میں کمی کے بجائے اضافہ ہوا اور فرق پڑا تو اتنا کہ شادی میں سادگی نمایاں نظر آئی۔۔۔شوبز ستاروں میں اس سال ایک ایسا ہی نام تھا نتاشا علی جو اچانک سے ہی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں ۔۔۔ان کے شوہر کو لوگوں نے سوشل میڈیا پر ہی پہلی بار دیکھا اور زیادہ باتیں ان کے بارے میں پتہ نہیں چل پائیں۔۔۔ | ||||||
حال ہی میں نتاشا نے نادیہ خان کے مارننگ شو میں شرکت کی اور بہت ساری باتیں اپنی شادی کے حوالے سے بتائیں۔۔۔سب سے پہلی بات تو یہ کہ نتاشا کے شوہر کا تعلق شوبز سے نہیں بلکہ وہ ایک سول انجینئر ہیں اور گورنمنٹ آفیسر ہیں۔۔۔انہیں اسکرین پر بغیر اجازت کے بیٹھنا منع ہے
|
styleinstep Facebook comments for blogger
brought to you by
styleinstep.com.com , Get Yours?