ayaz samoo brand

 

شوبز کے کئی افراد نے اسکرین کے علاوہ بھی زندگی میں کچھ نا کچھ کرنے کا فیصلہ کیا۔۔۔کچھ کامیاب رہے اور کچھ پیچھے بھی ہٹ گئے۔۔۔زیادہ تر لوگ کپڑوں یا پھر ریسٹورنٹس کے بزنس میں آگے بڑھے۔۔۔یہ ایک ایسا قدم ہے جو آنے والے وقت میں شوبز فنکاروں کے لئے کافی فائدہ مند رہتا ہے ۔۔۔جویریہ سعود ، عروہ ماورہ جیسے ناموں نے کپڑوں کے بزنس میں قدم رکھا تو ندا یاسر ، یاسر نواز اور فاطمہ کنور نے ریسٹورنٹ کے بزنس میں۔۔۔
 
شوبز انڈسٹری کے ایک اور فنکار ایاز سموں نے بھی اپنی بیگم کے ہمراہ بزنس کی اس دنیا میں قدم رکھ ہی دیا۔۔ایاز آج کل ڈرامہ نند میں اپنی کامیاب اداکاری کی وجہ سے چھائے ہوئے ہیں اور ان کی بیگم کا یوں تو شوبز سے کوئی تعلق نہیں لیکن ایاز چاہتے ہیں کہ وہ اپنی بیگم کی صلاحیتوں کو پیچھے نا رہنے دیں۔۔۔
 
ایاز سموں اور ان کی بیگم کی اس برانڈ کا نام ــ’’آمنہ ایاز سموں‘‘ ہی ہے اور یہ ان کی بیگم کے نام پر ہے۔۔۔اس کی سب سے مزیدار بات یہ ہے کہ ماڈلنگ کے لئے دونوں میاں بیوی خود ہی سامنے آئے اور ایک سادہ گھریلو خاتون کے لئے یہ بات کافی پر کشش ہے۔۔۔اس برانڈ میں پہلی کلیکشن کا نام بھی ’’محرم ‘‘ ہے اور مقصد یہ ہے کہ اکثر جب گھر والے کہیں تیار ہو کر جائیں تو دل چاہتا ہے کہ میاں بیوی ایک جیسے ہی امتزاج کے کپڑوں میں ملبوس ہوں۔۔۔
ایاز کا کہنا ہے کہ میں نے اور میری بیگم نے فوٹو شوٹ کرواتے ہوئے بالکل بھی اس بات کا خیال نہیں کیا کہ کوئی بناوٹ نظر آئے۔۔۔ہم نے ایسی ہی تصاویر اور ویڈیو بنوائیں جیسے ایک عام گھر میں میاں بیوی اپنے گھر کی یا خاندان کی کسی دعوت میں جانے کے لئے بنواتے ہیں۔۔۔
 
ایاز نے کہا کہ میں بلاشبہ شوبز کا ہوں لیکن میری بیوی کا اس فیلڈ سے کوئی تعلق نہیں اور ان کے لئے یہ پہلا تجربہ ہے کہ وہ اپنی برانڈ کے لئے میرے ساتھ ماڈلنگ کر رہی ہیں۔۔۔دونوں نے اس خاص برانڈ کو لانچ کرنے کا دن بھی بہت خاص رکھا یعنی ان کی شادی کی سالگرہ۔۔۔
 
امید ہے کہ یہ بزنس بہت کامیاب ہو اور آمنہ ایاز سموں برانڈز کی دنیا میں ایک بہترین اضافہ ثابت ہوں

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...