شوبز سے جڑے لوگ بظاہر چمکتے چہروں کے ساتھ ایک دوسرے سے بہت اچھی طرح ملتے ہوئے نظر آتے ہیں مگر حقیقت میں ان کے تنازعات ہمیشہ سے چلتے رہتے ہیں- ایک ہی پروفیشن میں کام کرنے کے سبب ایک جانب تو ان کے درمیان پروفیشنل جیلسی بہت ہوتی ہے اس کے علاوہ جس طرح ایک گھر میں رہنے والے برتن بھی آپس میں ٹکراتے ہیں اسی طرح ایک ساتھ کام کرتے ہوئے نوک جھونک ہو جانا ایک فطری بات ہے- یہی وجہ ہے کہ شوبز کے افراد کے جھگڑے سامنے آتے رہتے ہیں-. | |||||
مگر انتہائی کم وقت میں اپنے کام اور صلاحیت سے جگہ بنانے والی حرا مانی کے قریبی حلقوں کا یہ ماننا ہے کہ حرا مانی ایک بہت ہی سادہ انسان ہیں اور ان کے اندر اتنی شہرت اور کامیابی کے باوجود وہ نخرہ اور غرور اب تک نہیں آسکا جو کہ شوبز کے لوگوں کا وطیرہ ہے- یہی وجہ ہے کہ جو بھی بات ان کے دل میں ہوتی ہے وہ منہ پر کہہ دیتی ہیں اس وجہ سے کچھ افراد ان کو منہ پھٹ بھی کہتے ہیں- | |||||
حالیہ دنوں میں میرا سیٹھی کے یو ٹیوب چینل کے لیے ان کا ایک انٹرویو سامنے آیا جس میں میرا سیٹھی نے ان سے سوال کیا کہ شوبز کے لوگ ایک دوسرے کے دوست نہیں ہوتے- جس پر حرا نے اپنی سادگی سے بھر پور جواب دیا کہ ان کا یہ ماننا ہے کہ شوبز کے لوگ بھی ایک دوسرے کے دوست ہو سکتے ہیں اور دوست تو وہی ہوتا ہے جس سے ہم اپنے خوشی اور غم بانٹ سکیں-
|
styleinstep Facebook comments for blogger
brought to you by
styleinstep.com.com , Get Yours?