yasir and nausheen shah

 شادی میں بن بلائے شرکت کے معاملے پر اداکار یاسر حسین اور نوشین شاہ کے جھگڑے میں شدت آگئی

اسر حسین کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کے ان فنکاروں میں ہوتا ہے جو اپنی اداکاری سے زیادہ تنازعات میں گھرے رہنے کی وجہ سے مشہور ہیں۔ ایک تنازع ختم ہوتا نہیں کہ یاسر حسین کا نام کسی نئے تنازع سے جُڑ جاتا ہے۔


ترک ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘ کے بعد یاسر حسین اب ایک نئے تنازع میں کود پڑے ہیں۔ دلچسپ بات تو یہ ہے کہ یہ تنازع ابھی کا نہیں بلکہ دو سال پرانا ان کی شادی کا ہے۔ یاسر حسین نے حال ہی میں واسع چوہدری کے شو میں بتایا تھا کہ اداکارہ نوشین شاہ ان کی شادی میں بن بلائے زبردستی آئی تھیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ یاسر حسین اور واسع چوہدری کا رویہ نوشین شاہ کے لیے ہتک آمیز بھی تھا اور دونوں شو میں نوشین کا مذاق اڑاتے ہوئے بھی نظر آئے


ہ معاملہ پچھلے دو دن سے سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے اور یاسر حسین کی ویڈیو ہر جگہ وائرل ہورہی ہے۔ اداکارہ نوشین شاہ نے یاسر حسین کی شادی میں بغیر بلائے زبردستی جانے پر اپنا موقف دیا ہے کیا کوئی کسی کے گھر میں بن بلائے جاسکتا ہے؟ میں بغیر بلائے کسی کے گھر نہیں جاتی۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا ’’ایک بیوقوف بات کرنے سے اور عقلمند خاموشی سے پہچانا جاتا ہے۔‘‘

نوشین شاہ نے مزید کہا یاسر نے خود مجھے کال کرکے اپنی شادی میں مدعو کیا تھا۔ مجھے یاسر پر افسوس ہورہا ہے کیونکہ اچانک سے اس کی یادداشت کے ساتھ مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ یاسر حسین کے رویے سے سخت مایوس ہوئی ہیں اور ان سے معافی کی امید کرتی ہیں

اسر حسین نے نوشین شاہ سے معافی تو نہیں مانگی تاہم ان کی حالیہ پوسٹ سے ایسا لگ رہا ہے کہ ان دونوں کے جھگڑے میں مزید شدت آگئی ہے۔ اور یاسر حسین نے نوشین شاہ کا بیان سامنے آنے کے بعد اپنی خجالت مٹاتے ہوئے اس سارے معاملے کا قصور وار شو کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شو میں ایسے سوالات ہی کیوں پوچھے جاتے ہیں۔

یاسر حسین نے شو انتظامیہ پر بھڑکتے ہوئے کہا ’’اگر سچ بولنے کے لیے میں غلط ہوں تو اسے پوچھنے والے شوبھی غلط ہیں، دکھانے والے ٹی وی چینل بھی غلط ہیں، اور عوام کو مصالحہ لگاکر بتانے والے بلاگر کے پیجز بھی غلط ہیں اور وہ لوگ بھی جو یہ سب پڑھ کر مزہ لیتے ہیں اور گالیاں دیتے ہیں پورا سسٹم ہی غلط ہے میں اکیلا نہیں۔‘‘ یاسر حسین نے شو میں ریپڈ فائر راؤنڈز اور ٹروتھ اور ڈیئر جیسے سیگمنٹس کی بھی مخالفت کی

پنی اگلی اسٹوری میں یاسر حسین نے اپنے موقف پر قائم رہتے ہوئے لکھا’’ رہی بات میری سینئر اداکارہ نوشین کی تو میں نے 100 فیصد سچ کیا ہے کہ کچھ لوگ زبردستی آئے۔ اگر مس شاہ کہیں تو میں وہ میسجز اور وائس نوٹس سنادیتا ہوں جس کے بعد تنگ آکر میں نے انہیں شادی کی لوکیشن بتائی اور انہوں نے وہاں آکے بھی سب کو تنگ کیا اور اب بھی کررہی ہیں۔

یاسر حسین نے کہا نوشین شاہ میری شادی پہ آنے کے لیے اتنی بے تاب تھیں جتنی ابھی ہیں اگنور والے قول کے بعد 30 منٹ اگنور نہیں کیا گیا۔ یاسر حسین نے اس معاملے میں ان کی بیوی اقرا عزیزکا نام  لینے پر نوشین شاہ پر غصہ بھی کیا اور کہا وہ ویوز لینے کے لیے ان کی بیوی کو اس معاملے میں نہ گھسیٹیں

اسر حسین نے ان پر تنقید کرنے والے لوگوں پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’اور عوام سے یہ گزارش ہے کہ اگر کافی ود کرن کی کاپی دیکھنے دیکھنے کا اتنا شوق ہے تو جواب سننے کا حوصلہ بھی رکھیں۔ اداکاروں کے رشتےدار نہ بن جائیں کہ بیٹا آپ نے یہ غلط کہا، آپ کو یہ نہیں کہنا چاہئے تھا۔ شو انجوائے کرو اور آگے بڑھو سر پہ سوار نہ ہوجاؤ۔

apka is baray main khayal hai comment section main zaroor bataiye ga 

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...